منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ،صوبیدار

منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ،صوبیدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان) صوبیدار دوست محمدخان نے علاقے کو جرائیم پیشہ افراد سے پاک کرنا شروع کر دیا ہے۔منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے کوپر اور بدرگہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ان خیا لات کا اظہار یو نین کو نسل کے یو تھ کونسلر اور مالاکنڈ چلڈرن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر منظور احمد یوم آزادی کے ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کر تے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہم آزاد فضاووں میں سانس لے رہے ہیں ہمیں ملک کیلئے ہر قسم قربانی دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ تھانہ کوپر کے صوبیدار دوست محمدخان نے علاقے کو جرائیم پیشہ افراداور منشیات فروشوں سے پاک کرنا شروع کردیا ہے۔جرائیم پیشہ افراد بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے صوبیدار دوست محمدخان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔