شانگلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری سے ڈاک کی ترسیل بند

شانگلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری سے ڈاک کی ترسیل بند

الپور ی (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈا کخا نہ الپوری تک ڈاک کی ترسیل اٹھ دنوں سے بند ہے جس سے سرکاری دفاتر اور عوامی ڈاک کی ترسیل تعططل کا شکار رہی ہے تفصیلات کے مطابق الپوری تا مینگورہ لاین پر تعنیات رنر محمد زمان کی حادثا تی موت کے بعد مینگورہ تا شانگلہ ڈاک کی سپلائی بند پڑی تھی تاہم ایک دن 14دنوں کی ڈاک بھیج دی گئی مگر گزشتہ 8 دنوں سے ایک مرتبہ پھر ڈاک کی ترسیل تعططل کا شکار ہے جس سے سرکاری دفاتر کا اہم ڈاک اور عوامی خطوط اور منی ارڈر وغیرہ بھی ہفتہ سے معطل ہیں شانگلہ کے عوامی حلقوں نے فوری طور صورتحال کے نزاکت کے پیش نظر اہلکار تعنیات کرنے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ شانگلہ تک ڈاک کی ترسیل بحال ہو جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر