ضلع کو نسل تیمر گرہ کا 6ارب 52کروڑ 23لاکھ کا بجٹ پیش

ضلع کو نسل تیمر گرہ کا 6ارب 52کروڑ 23لاکھ کا بجٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) ضلع نا ظم حا جی محمدرسول خان نے کونسل میں 6ارب 52کروڑ 23لاکھ روپے سے زاید 2016,17کا سالا نہ بجٹ پیش کر دیا ،جس میں 400ملین ترقیا تی منصوبوں کے لئے جبکہ 5.5ارب روپے غیر تر قیا تی فنڈ ز کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں ضلع کونسل دیر لو ئیر کا بجٹ اجلاس زیر صدار ت ضلع نا ئب نا ظم عبدالرشید منعقد ہوا ،جس میں تمام ضلعی محکمہ جات کے سر براہا ن سمیت کونسل ممبران نے شر کت کی ۔اس موقع پر ضلع نا ظم حاجی محمد رسول خان نے 2016,17کا سالا نہ بجٹ پیش کر دیا جس کے مطابق تر قیا تی اسکیموں کے لئے 400ملین روپے جبکہ غیر تر قیا تی فنڈ ز کے لئے 5.5ارب روپے مختص کے گئے ہے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے حا جی محمدرسول خان نے کہا کہ پچھلے سال 33کر وڑ 10لاکھ میں سے صو با ئی حکو مت نے صر ف 50فیصد فنڈ ز جاری کئے تھے اس لئے امسال مختص 40کر وڑ 9لاکھ میں 16کر وڑ 55لا کھ رو پے پچھلے سال کے منصو بوں کے دئیے جار ہے ہیں تا کہ ان کی بر و قت تکمیل ہو سکے ،انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکومت نے ضلع کو نسل ممبران کے لے سیشن الاونس مقر ر کیا گیا تھا وہ ناکا فی ہے ،حا جی محمدرسول خان نے اس موقع پر ضلع کو نسل ممبران کے لئے سیشن الاونس کی مد میں 10ہزار روپے ما ہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ،انہو ں نے کہا ضلع بھر میں میگا تر قیاتی منصو بوں کی تکمیل سے تر قی و خوشحالی کے نئے دو ر کا اغاز ہو گا ،نائب نا ظم عبدالر شید کے مطابق 22اگست تک بجٹ پر بحث جاری رہیگا اور اسی رو ز ضلع کونسل سے حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی تجاویز شامل کر نے کے بعد بجٹ کی منظوری لی جا ئیگی