تحصیل کونسل ڈگرکا 13کروڑ 42لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

تحصیل کونسل ڈگرکا 13کروڑ 42لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

 بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم سعیدالرحمان نے مالی سال 2016/17 کے لئے 13 کروڑ 42 لاکھ ، 63 ہزار اٹھائیس ہزار روپے کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ پیش کردیا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ 12 کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار روپے ملنے کی توقع ہے جو کہ صوبائی حکومت نے اسکے لئے باقاعدہ گائیڈ لائن بھی جاری کی ہے ۔تھصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈگر اپنی امدن بڑھانے کے لئے ایک جامع سوچ رکھتی ہے لیکن یہ سب معزز اراکین کونسل کی مدد اور تعاون سے ممکن ہوگا ،تھصیل میو نسپل ایڈیمنسٹریشن کرائے کے بلڈنگ میں واقع ہے ۔صوبائی وزیر مذہبی امور ،ایم پی اے مفتی فضل غفور اور ضلع ناظم سے ہماری گزارش ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں ہماری مدد کرے ۔تمام تحصیل ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا ،آج منگل کے روز بجٹ پر بحث ہوگی ۔تھصیل کونسل ڈگر کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنو نئیر خالد خان منعقد ہو اجس میں کونسل کے تمام اراکین سر کاری محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی ،تحصیل ناظم سعیدالرحمان نے بجت پیش کرتے ہوئے کہا ۔کہ مالی سال 2016/17 کے بجٹ میں ملازمین کی پنشن اور تنحواہ کی مد میں ایک کروڑ 78 لاکھ 25 ہزار سات سو 84 روپے رکھے گئے ہے متفرق اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 58 ؛الاکھ 61 ہزار ایک سو روپے شامل ہیں ،صوبائی حکومت کی جانب سے 12 کروڑ روپے گرانٹ ملنے کی توقع ہے ۔بجٹ میں سپورٹس کے لئے 5 لاکھ روپے ۔خواتین کی فلاح وہ بہود کے لئے 5 لاکھ روپے جبکہ میونسپل سروسز کے لئے 25 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھصیل کونسل ڈگر اپنی امدن بڑھانے کے لئے ایک جامع سوچ رکھتی ہے مگر اسکے لئے تمام معززاراکین کی مدد کی ضرورت ہوگی ،تحصیل ناظم نے کہا کہ تمام کونسل کو ساتھ لیکر چلوں گا ،بجٹ پر منگل کے روز سے بحث ہوگی ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر