پشاور ہائیکورٹ نے تحصیل کونسل واڑی کے ناظم ونائب ناظم کے انتخابات روک دیئے ہیں

پشاور ہائیکورٹ نے تحصیل کونسل واڑی کے ناظم ونائب ناظم کے انتخابات روک دیئے ...

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے تحصیل کونسل واڑی دیربالامیں آج ہونے والے ناظم و نائب ناظم کے انتخابات روک دئیے ہیں اورالیکشن کمیشن آف پاکستان ٗ صوبائی محکمہ بلدیات اورحکومت سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے گذشتہ روز بیرسٹروقار کی وساطت سے دائرتحصیل کونسل کی نظامت کے امیدوار حسین احمد اورنائب نظامت کے امیدوارمشتاق احمد کی رٹ کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایاگیاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11ٗ اگست 2016 ء کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے تحصیل کونسل واڑی کے نائب وناظم کے انتخابات کاشیڈول جاری کیاجو16اگست کو ہونے ہیں تاہم اس نوٹی فکیشن میں الیکشن کمیشن نے واضح طورپرلکھاہے کہ یہ انتخابات خیبرپختونخوالوکل گورنمنٹ ایکٹ کی ترمیمی شق 79کے تحت ہوں گے تاہم انہوں نے عدالت کو بتایاکہ صوبائی حکومت نے 10اگست 2016ء کو مذکورہ شق میں پہلے سے کی جانے والی ترامیم جس میں الیکشن کاطریقہ کار دیاگیاہے کو ختم کردیاہے مگرقانونی ضرورت یہ ہے کہ پاٹامیں ہونے والے اس انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ وہاں پر 10ٗ اگست 2016ء کو پاس کیاجانے والاترمیمی قانون نافذالعمل کیاجائے جو تاحال نہیں کیاگیاکیونکہ اگرکوئی امیدوارکل الیکشن میں ناکام ہوجائے تو وہ اس آئینی نکتے پرسارے انتخابات کو کالعدم قرار دے سکتاہے اس بناء ضروری ہے کہ اگرالیکشن کراناہوں تو سب سے پہلے اس قانون کادائرہ کارپاٹاتک بڑھایاجائے اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان اورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمدہمایون عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اس حوالے سے اپنانکتہ نظروہاں پیش کیاعدالت نے دلائل کے بعد آج ہونے والے انتخابات روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر