پھندو روڈ 6 پیٹرول پمپس مالکان کو جرمانہ
پشاور(کرائمز رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن پشاور سید بادشاہ نے پھندو روڈ پر 6 پٹرول پمپ کو کمی بیشی ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ کیا جبکہ 8 گرانفرشوں کوبھی گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن پشاور سید بادشاہ نے پھندو روڈ پر کاروائی کی اس دوران انہوں نے 6 پٹرول پمپس جنہوں نے پیمانے میں ردوبدل کی تھاجس پر انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکو بھاری جرمانہ کیا جبکہ دیگر گرانفروشوں جس میں سویٹ فروش‘ دودھ فروش‘ کریانہ مرچنٹ اوردیگر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 گرانفروشو ں کوبھی گرفتارکرلیا