سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والی کمپنیوں کوبلیک لسٹ کردیاجائیگا، وزیراعلی سندھ

سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والی کمپنیوں کوبلیک لسٹ ...

کراچی (آن لائن) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت میں کوتاہی اورناقص میٹریل استعمال کرنے والی کمپنیوں کوبلیک لسٹ کردیا جائیگا۔ اورصوبہ میں ڈاکٹروں کی کمی دورکرنے کے لیے فوری طورپرایک ہزارڈاکٹربھرتی کیئے جائیں گے ،یہ بات انہوں نے پیر کے روزدوالگ الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ کہ سڑکوں کی تکمیل مقررہ وقت پرکی جائے اورکوتاہی پرذمہ دار کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے ،انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیرات میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والی کمپنی کوبلیک لسٹ کیاجائے اگر ماضی میں کچھ غلط ہوا ہے توان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا دریائے سندھ پرکندھ کوٹ ،گھوٹکی کوملانے والا ایک ارب 20کروڑروپے کے اخراجات سے دوکلومیٹر طویل پل بناکاجائے گا۔قبل ازیں محکمہ صحت کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی سہولتوں کافقدان ہے اس لئے فوری طورپرصوبے بھرمیں ایک ہزارڈاکٹرزبھرتی کیے جائیں اورجس بھی اسپتال میں ڈاکٹریاپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ہے اس کوہرصورت میں پوراکیاجائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول