5 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنا گڈگورنس ہے،مولا بخش چانڈیو

5 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنا گڈگورنس ہے،مولا بخش چانڈیو

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بر ائے اطلا عا ت و آر کا ئیوز مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔سندھ حکومت کی ترجیحات عوامی خدمت اور انکی فلاح وبہبود ہے لیکن ہما ر ے مخالفین بغض کیوجہ سے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔مو لا بخش چا نڈیو نے مزیدکہا کہ باشعور عوام جانتی ہے کہ انکے لیئے کون بہتر ہے۔جشن آذادی پر شہر قائد میں 10 ارب کی خریداری بہترین اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پر تاجروں کا اطمینان حکومت سندھ کی کامیابی کا مظہر ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے 5 لاکھ غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنا گڈگورنس کی بہترین مثال ہے۔مشیر اطلا عا ت نے مزید کہا کہ مخالفین یہ جان لیں کہ پیپلز پارٹی کی اصل طاقت عوام ہے۔پیپلز پارٹی نے اقتدار کے حصول کے لیئے کبھی بھی ملک کے وقار کو قربان نہیں کیااورپیپلز پارٹی کے تمام کارکنان متحد ہیں اور قیادت پر انکا اعتماد قائم ودائم ہے۔انہو ں نے کہا کہ مخالفین ملک کی خدمت کے بجائے پیپلز پارٹی کیخلاف پروپیگنڈوں میں لگے ہو ئے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول