وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،خواجہ آصف

وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این )وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات چلتے رہتے ہیں ہم آج بھی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہیں اور اس میں کوئی شک اور شبہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے تین سال کے اقدامات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مضبوطی ایک مستحکم وفاق کی ضمانت ہے ، پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو منا کر ایک نئی پارلیمانی تاریخ رقم کی ہے پہلی بار بطور وزیراعظم خود اپوزیشن کو منا کر لے آئے۔