عمران خان سے جے یو آئی کے رہنماء پیر اشفاق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

عمران خان سے جے یو آئی کے رہنماء پیر اشفاق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

چارسدہ (بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ محصوص ٹولہ ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چھاٹ رہے ہیں۔ کرپشن اور اقرباء پر وری کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں ایک مثالی ریاست کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جن کے ثمرات سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ وہ بنی گالہ میں جے آئی کے رہنماء و جامع افضل العلوم کے مہتمم پیر اشفاق احمد کی قیادت میں جاوید خان مہمند ایڈ و کیٹ ، حاجی عبدالصمد خان ، سید مقصود شاہ باچہ ، جاوید حویزے اور دیگر افراد پر مشتمل وفد سے حصوصی گفتگو کر رہے ہے تھے ۔ اس موقع پر پیر اشفاق احمد ، جاوید خان مہمند ایڈ وکیٹ ، حاجی عبدالصمد خان، سید مقصود شاہ باچا اور جاوید خویزے نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سید رستم شاہ مہمند بھی موجو دتھے ۔ عمران خان نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک انصاف کو تجربہ کار سیاسی کارکنوں کی ضرورت ہے تاکہ پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مزید منطم اور مضبوط کیا جاسکے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر حکمرانوں کے غلط پالسیوں کی وجہ سے عوام قدرتی وسائل کے ثمرات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی وسائل پر محصوص مافیا نے ناجائز قبضہ جمایاہو ا ہے ۔ قومی خزانے اور قومی وسائل کو دیمک کی طرح چھاٹ رہے ہیں۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کی نظریں تحریک انصاف پر ہے ۔ خیبر پختون نخواہ میں تحریک انصاف نے ایک مثالی طرز حکومت کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ وفد نے عمران خان کو ڈھکی چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کی دعوت دی جو عمرا ن خان نے قبول کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول