مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پرچم کشائی کے دوران ’’ترنگا ‘‘زمین پر آ گرا ،تحقیقات کا حکم جاری

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پرچم کشائی کے دوران ’’ترنگا ‘‘زمین پر آ گرا ،تحقیقات ...

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا زمین پر آ گرا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب جاری تھی اور جب مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کشائی کی کوشش کی تو وہ زمین پر آ گرا جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اتفاق و اتحاد کی فضاء پیدا کی جائے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر سینیٹر سلیم ضیاء اورسیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصرنے ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کی سیاسی خدمات اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لئے سیاسی سطح پر افہام و تفہیم کی فضاء قائم کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے تمام سیاسی رہنماؤں کو بالغ نظری کا مظاہر ہ کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سمیت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے گفتگو کے دوران کہا کہ سی پیک پاکستان سمیت خطے میں معاشی ترقی کی ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بھلائی اور خوشحالی کے لئے ملی و قومی جذبے کے ساتھ کام کرکے ہم پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر مستحکم کر سکتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول