سندھ حکومت کا اینٹی کرپشن میں آٹومیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا اینٹی کرپشن میں آٹومیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ گورنمنٹ نے اینٹی کرپشن کے افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ میں آٹو میشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین انکوائریزاینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ غلام قادر تھیبو کی زیر صدا رت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آٹومیشن سینٹر کے قیام سے عوام کے لئے شکایات درج کرانا نہایت آسان ہو جائیگا۔ عوام موبائل میسج اور واٹس اپ کے ذریعے با آسانی کرپشن کے خلاف اپنی شکایات پہنچا سکیں گے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے کہا کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں آٹومیشن سینٹر کا قیام پیپر لیس انوائرمینٹ کی جا نب ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے۔انہونے مزید کہا کہ آٹومیشن سینٹر میں کال سینٹر اور ویب سائٹ بھی ہوگی جو دن رات عوام کی شکایات وصول کرے گی جس سے اینٹی کرپشن کے افسران کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول