گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ چار بلوں کی منظوری دے دی

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ چار بلوں کی منظوری دے دی

پشاور( پاکستان نیوز)گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن (ترمیمی)بل2016، مفادات سے تصادم کی روک تھام کے بل2016، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل2016 اور یونیورسٹیز (ترمیمی) بل2016کی صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد باقاعدہ منظوری دے دی ہے جنہیں خیبر پختونخوا کے صوبائی لیجسلیچر ایکٹ کے طور پر شائع کر دیاگیا ہے۔ان امور کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکی جانب سے جاریکردہ چار الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول