صوابئی میں تیز آندھی اور بارش سے تباہی ،خاتون سمیت 2جاں بحق ،3زخمی

صوابئی میں تیز آندھی اور بارش سے تباہی ،خاتون سمیت 2جاں بحق ،3زخمی

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں شدید اندھی ، طوفان اور بارش کے دوران کچے مکانات اور دیواریں گر جانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام پونے سات بجے تیز ترین آندھی اور طوفان کا سلسلہ شروع ہو گیا اس دوران ضلع بھر میں نہ صرف کھڑی فصلوں کو نقصان جا پہنچا بلکہ کچے مکانات اور دیواریں گرنے کے علاوہ بجلی کے درجنوں پولز اور تناور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے موضع یار حسین میں دیوار گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم اُسامہ جاں بحق جب کہ زوجہ ظفر خان اور ایک بچہ اویس زخمی ہو گیا اسی طرح موضع تورڈھیر میں ایک خاتون زوجہ مفرق شاہ جو کہ ریٹائرڈ فوجی ڈرائیور فقیر زادہ کی والدہ تھیں گھر جاتے ہوئے زیر تعمیر آبادی کی چار دیواری گرجانے سے جاں بحق ہو گئی جب کہ صوابی کی ایک خاتون کی ٹانگ ٹھوٹ گئی ضلع بھر میں شام سات بجے سے آخری اطلاع تک بجلی کی سپلائی پچھلے 24گھنٹوں سے منقطع رہی مین لائنوں کے کئی پولز زمین بوس ہو گئے ۔چھوٹا لاہور ، یار حسین ، پر مولی ، کرنل شیر کلے ، زیدہ اور صوابی پولیس اسٹیشنوں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع رہی #

مزید : کراچی صفحہ اول