ممتا ز بھٹو کی زیر صدارت اجلا س ، سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی کافیصلہ

ممتا ز بھٹو کی زیر صدارت اجلا س ، سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی کافیصلہ

لاڑکانہ (خصوصی نامہ نگار)سندھ نیشنل فرنٹ کی سابقہ سینٹرل کمیٹی کا اجلاس پیر کو ڈہیسر ہاؤس لاڑکانہ میں نواب سردار ممتاز علی خان بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین سینٹرل کمیٹی ، ضلعی صدور، ڈویڑنل کو آرڈینیٹرس اور مختلف ونگز کے سربراہوں سمیت 90 اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے فوری طور پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ سندھ نیشنل فرنٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نوابزادہ امیر بخش خان بھٹو کی نگرانی میں اللہ ورایو سومرو، ایوب شر، سید حسن محمود امروٹی، ڈاکٹر روشن پیچوہو، میڈم افروز شورو، میر ملوک ٹالپور، شہزادو بھٹو اور رزاق باجوہ پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو آئندہ 15 دنوں کے اندر پارٹی کے معاملات پر تفصیلی رپورٹ آئندہ ہونے والے سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹر روشن پیچوہو، ارشاد خان جونیجو، رئیس غلام رسول چانڈیو، حاجی عبدالنبی جمالی، میڈم افروز شورو، مظفر سہتو، شیر کھوسو، اکبر کھوسو، سرائی محمد صالح لاکھو، کی بی کبر، غلام مصطفی مری، ڈاکٹر ظفر بھٹو، خادم انڑ، میر ملوک تالپور، ایاز بھاگت، اللہ وسایو گھوٹو، لطف ملک، حنیف کھٹری، غفار سومرو و دیگر اراکین نے شرکت کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول