افغان مہاجرین کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے ،مولانا عطاء الحق

افغان مہاجرین کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے ،مولانا عطاء الحق

صوابی( بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی نے افغان مہاجرین کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کی ظالمانہ اور ما مناسب رویہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو بے جا تنگ کر نے ، گرفتاراور بے عزت کر نے کی بجائے انہیں عالمی قوانین کے مطابق با عزت طریقے سے اپنے ملک افغانستان واپس بھیج دیا جائے افغان مہاجرین ہمارے مسلمان اور پختون بھائی ہے ان خیالات کااظہار جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب اور ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے اپنی زیر صدارت ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق ، میڈیا انچارج محمد ہارون حنفی ، حاجی عصر خان ، یوسف اسلام بابو ، نور الا سلام ، شکیل خان ، مولانا حسین احمد حقانی ، مولانا ابراہیم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اپریل 2017میں پشاور میں صد سالہ یو م تاسیس جمعیت علماء کانفرنس کے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ چاروں تحصیلوں کے علاوہ ہر یونین کونسل کی سطح پر صد سالہ یوم تاسیس کے عنوان سے اجلاسوں اور اجتماعات کا انعقاد کیاجائیگا جب کہ اس حوالے سے جے یو آئی تحصیل رزڑ کے زیر اہتمام عظیم الشان صد سالہ یوم تاسیس جمعیت علماء کانفرنس جمعرات پچیس اگست کی شام چار بجے جناز گاہ گراؤنڈ ترکئی میں صوبائی سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی کی سر پرستی اور شیخ الحدیث مولانا روح الا مین ترکئی کے زیر نگرانی منعقد ہو گی جس میں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔ مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ صوبائی حکومت افغان مہاجرین کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں ان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ افغان مہاجرین عالمی قوانین کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں قیام پذیر ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں صد سالہ جمعیت کانفرنس صوبے میں نظام شریعت کے حوالے سے ایک تاریخ ساز کانفرنس ثابت ہو گی #

مزید : کراچی صفحہ اول