پاک فوج امن و جنگ کی حالت میں ملکی دفاع کیلئے کوشاں ہے :بریگیڈیئر طارق لکھیرا

پاک فوج امن و جنگ کی حالت میں ملکی دفاع کیلئے کوشاں ہے :بریگیڈیئر طارق لکھیرا

مردان (بیورورپورٹ)پنجاب رجمنٹ سنٹر کے کمانڈنٹ برگیڈئیر طارق قادر لکھیرا نے کہاکہ پاک فوج امن اورجنگ دونوں صورتوں میں ملک کی دفاع اورتعمیر وترقی کے لئے کوشاں ہے ،شورش کے دوران سوات میں 27میں سے25 رابطہ پل ٹوٹ چکے تھے پاک فوج نے ریکارڈ مدت میں مواصلات نظام بحال کیا ، سی ایم ایچ مردان میں فوجیوں اورعام شہریوں کی بہتر علاج ومعالجے کے لئے سہولیات میں اضافہ کردیاگیاہے اور نومولود بچوں کے وارڈ میں توسیع کرکے ایکسرے ،لیباٹری اوردیگر شعبوں میں بہتری لائی گئی ہے وہ سی ایم ایچ پلازے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے برگیڈئیر طارق قادرلکھیرا نے تاجروں اور معززین شہر سے افتتاحی تختے کی نقاب کشائی کی سی ایم ایچ کے سی اوکرنل شعیب اعظم،خالد خان ،حاجی شاہ حسین ،مولانا ڈاکٹر حافظ نظام الدین سمیت تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی سی ایم پلازے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی جاوید حسین نے کہاکہ پلازے میں پارکنگ،سولر سسٹم سمیت جدید دور کے تمام تقاضوں کو مخلوظ رکھاگیاہے برگیڈئیر طارق قادر لکھیرا نے کہاکہ سی ایم ایچ سے متصل پلازے کی تعمیر سے شہر کی خوبصورت میں اضافہ ہوگا اورتجارتی سرگرمیاں بڑھے گی اور شہریوں کو نئے روزگار کے مواقع ملیں گے برگیڈئیر طارق قادر لکھیرا نے کہاکہ سی ایم ایچ میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کردیئے گئے اورنہ صرف سی ایم ایچ کی عمارت میں توسیع اور خوبصورتی کا کام مکمل کردیاگیاہے بلکہ جدید مشینری ،ایکسرے اور لیبارٹری کے ذریعے فوجیوں اور عام شہریوں کے علاج ومعالجہ کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ سی ایم ایچ میں پہلے نومولو بچوں کے دوبیڈز تھے جسے بڑھا کر 24 بیڈز پر مشتمل نرسری وارڈ قائم کردیاگیاہے اور اس وارڈ میں بچوں کے ماؤں کو بھی ہرقسم کی سہولت مہیا کی گئی ہے ان طبی سہولیات سے نومولود بچوں کی اموات میں کمی آئے گی انہوں نے مزید کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اوراس کی تعمیر وترقی ہم سب کی مشترکہ فرائض میں شامل ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول