صوابی میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید

صوابی میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید
صوابی میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید

  

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی میں پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہیدا ور تین اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے مچھلی چوک زیدہ میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرے پر چھاپہ ماراتو وہاں چھپے جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ کردی ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ اصغر خان فرض پر قربان ہوگئے، گولیاں لگنے سے اے ایس آئی محمد نعیم،کانسٹیبل ذوالفقار اور مرتضی زخی ہوگئے۔زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں