کشمیر سے متعلق ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا، امریکہ،مودی کے بیان پر تبصرے سے گریز

کشمیر سے متعلق ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا، امریکہ،مودی کے بیان پر تبصرے سے ...
کشمیر سے متعلق ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا، امریکہ،مودی کے بیان پر تبصرے سے گریز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آی¿ی،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکہ اپنے موقف پر قائم ہے، دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالناہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد پرتشویش ہے۔انھوں نے بتایاکہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاہم اس معاملے کے حل کے لئے فریقین کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں