ریو اولمپکس،مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار،کمیٹی نے واپس بھیج دیا

ریو اولمپکس،مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار،کمیٹی نے ...
ریو اولمپکس،مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار،کمیٹی نے واپس بھیج دیا

  

ریو(مانیٹرنگ ڈیسک)مصرکی اولمپک کمیٹی نے ریو اولمپکس میں اپنے جوڈو کھلاڑی اسلام الشہابی کو اسرائیل کے جوڈوکھلاڑی سے ہاتھ نہ ملانے پر وطن واپس بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مصر کے اسلام الشہابی اور اسرائیل کے سیسن کے درمیان جوڈو کی فائٹ جمعے کو ہوئی تھی ، مقابلے کے اختتام پر جب سیسن نے روایت کے مطابق مصری جوڈوکا کی جانب ہاتھ بڑھایا تو34 سالہ اسلام الشہابی نے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔الشہابی کے اس اقدام پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ا±ن کو سخت تنبیہ کی۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ الشہابی کی یہ حرکت اولمپک کے وقار اور کھیل کی اسپرٹ کے منافی ہے۔اسرائیل کے جوڈوکا سے ہاتھ نہ ملانے پر شائقین نے الشہابی کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے بعد مصر کی اولمپک کمیٹی نے اپنے کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ا±سے وطن واپس بھیج دیا۔

مزید : کھیل