آزاد کشمیر ، نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

آزاد کشمیر ، نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری
آزاد کشمیر ، نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب آج کیا جارہا ہے جس کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، مسلم لیگ ن نے سابق سفارکار مسعود خان اور پیپلز پارٹی نے چودھری لطیف اکبر کو میدان میں اتار ا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدارتی انتخابات آج ہورہے ہیں ،مسلم لیگ ن نے سابق سفارت کار مسعود خان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری لطیف اکبرکو نامزد کیا ہے۔ صدر کے انتخاب میں کشمیر کونسل کے 7 اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48 اراکین ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔پولنگ صبح 10 بجے آزادجموں وکشمیر قانون سا زاسمبلی کے لاجنگ ہال میں ہورہی ہے ۔اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے والے پیپلز پارٹی کے سردار خالد ابراہیم خان نے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -