امریکہ نے گوانتا ناموبے جیل سے 15قیدی متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیے : پینٹاگون

امریکہ نے گوانتا ناموبے جیل سے 15قیدی متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیے : ...
امریکہ نے گوانتا ناموبے جیل سے 15قیدی متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیے : پینٹاگون

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل سے 15قیدی متحدہ عرب امارات کے حوالے کر ددیے ۔

ترجمان پینٹاگون نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حوالے کیے گئے قیدیوں میں 12یمنی اور تین افغان شہری شامل ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 61رہ گئی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان قیدیوں کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کیوں کیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں