ریو اولمپکس ،میڈلز کی دوڑ میں امریکہ بدستور سب سے آگے
ریو(مانیٹرنگ ڈیسک)ریو اولمپکس کے دسویں روز ہالینڈ اور روس کے ایتھلیٹس چھائے رہے ،میڈلز کی دوڑ میں امریکا بدستور سب سے آگے ہے۔تفصیلات کے مطابقبرازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کے دسویں روز ایتھلیٹس کے درمیان 17 گولڈ میڈلز کی جنگ تھی لیکن ہوا نہ ہونے کے سبب سیلنگ کے دو گولڈ میڈلز مقابلے ملتوی کردیئے گئے۔پندرہ میں سے 12 میڈلز کا فیصلہ ہوگیا جن میں سے دو ہالینڈ اور دو روس نے اپنے نام کئے ۔ ہالینڈ کے ایتھلیٹس نے ویمننز میراتھون اور آرٹسٹک کے ویمنز بیلنس بیم میں بھی طلائی تمغے جیتے۔روس نے ایک گولڈ میڈل باکسنگ کی 91 کلوگرام کیٹیگری میں جیتا جبکہ دوسرا سونے کا تمغہ مینزریسلنگ گریکو رومن کی 85 کلوگرام کیٹیگری میں جیتا، اس کے علاوہ اٹلی، کیوبا، برطانیہ، پولینڈ، بحرین، یونان اور شمالی کوریا کے حصے میں ایک، ایک گولڈ میڈل آیا ۔ میڈلز کی دوڑ میں 26گولڈ میڈلز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔