راولپنڈی میں صبح سویرے آتشزدگی،کئی دکانیں جل گئیں

راولپنڈی میں صبح سویرے آتشزدگی،کئی دکانیں جل گئیں
راولپنڈی میں صبح سویرے آتشزدگی،کئی دکانیں جل گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں دھممیال کیمپ ظفر پلازہ کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی، امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی ایک مارکیٹ میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی، دھمیال کیمپ ظفر پلازہ کے قریب لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے کئی دکانیں جل گئیں۔

مزید : قومی