افغان بارڈر پردہشت گردوں کی نقل وحمل روکنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، وادی راجگل میں فوجی دستے تعینات : آئی ایس پی آر

افغان بارڈر پردہشت گردوں کی نقل وحمل روکنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ...
افغان بارڈر پردہشت گردوں کی نقل وحمل روکنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، وادی راجگل میں فوجی دستے تعینات : آئی ایس پی آر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے سرحد کے ار پار دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے پاک افغان بارڈر پر آپریشن کیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی آمدورفت روکنے کیلئے کیا گیا جس دوران خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ بلند پہاڑوں پر دہشت گردوں کی نقل و حمل روکی جا سکے ۔

فوجی دستے خیبر ایجنسی میں پہاڑوں اور دروں پر بھی تعینات کیے گئے ہیں جو دہشت گردوں پر نظر رکھیں گے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن سے سرحد کے ار پار دہشت گردوں کی نقل وحمل روکی جا سکے گی اور دہشت گردوں کی نگرانی کا موثر نظام قائم ہو سکے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں