نیویارک ، امام مسجد قتل کیس،ایک شخص گرفتار

نیویارک ، امام مسجد قتل کیس،ایک شخص گرفتار
نیویارک ، امام مسجد قتل کیس،ایک شخص گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں پولیس نے نیویارک کے قریب امام مسجد اور ان کے اسسٹنٹ کے قتل کے الزام میں ایک ہسپانوی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے علاقے کوئین میں دو روز قبل امام مسجد مولانا اخون جی اور ان کے اسٹنٹ طاہر الدین کو مسجد سے نکلتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا۔ مولانا اخون اور طاہر الدین ہفتے کے روز ظہر کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے امام اور ان کے اسسٹنٹ کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔دو روز قبل ہونے والے قتل کے اس واقعہ کے خلاف مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،واردات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی