اوول ٹیسٹ میں فتح ،مستقبل میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو فائدہ ہوگا،مصباح الحق

اوول ٹیسٹ میں فتح ،مستقبل میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو فائدہ ہوگا،مصباح الحق
اوول ٹیسٹ میں فتح ،مستقبل میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو فائدہ ہوگا،مصباح الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوول( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اوول کی فتح سے مستقبل میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف آزادی کے دن حاصل ہونے والی فتح سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل روشن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب چھ سال قبل ا±نہوں نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی تو ان کا ہدف ٹیم کو متحد کرنا تھا، مصباح الحق نے کہا کہ جب متحد رہنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے سے کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کا نیا حوصلہ ملے گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کبھی بھی ہمت نہ ہارنے کی تاکید کرتے ہیں کیوں کہ اچھی ٹیمیں کبھی بھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھتیں، مصباح کا کہنا تھا کہ یہ بالکل پاکستان کی تحریک آزادی جیسا ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آزادی کے لیے حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود محنت جاری رکھی تھی۔

مزید : کھیل