نومولود بچی کو والدین نے خودایک لاکھ روپے میں فروخت کیا : ملزمان،نشاندہی پر میاں بیوی گرفتار

نومولود بچی کو والدین نے خودایک لاکھ روپے میں فروخت کیا : ملزمان،نشاندہی پر ...
نومولود بچی کو والدین نے خودایک لاکھ روپے میں فروخت کیا : ملزمان،نشاندہی پر میاں بیوی گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(آئی این پی )پشاور سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اپنی نومولود بچی کوایک لاکھ روپے کے عوض خود ہی اغواکاروں کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔

پشاور کے پرائیویٹ ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 7 ارکان کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا۔ دونوںنے اپنی نومولود بچی کو اغواکار گروہ کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین نے رقم کے عوض بچی فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پبی سے تعلق رکھنے والے والدین کے مطابق ان کی پہلے ہی سے پانچ بیٹیاں تھیں۔ چھٹی بیٹی پیدا ہونے پر غربت کے باعث اسے فروخت کرنے پر مجبور ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کے بیان کی روشنی میں مزید تفتیش شروع کر دی۔دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اغواءکار گروہ کے پہلے سے گرفتار ارکان میں سے ایک رکن نے نو بچوں کو فروخت کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : پشاور