قندیل بلوچ کیس: مفتی قوی روپوش ہوگئے: پولیس، ایک فون پانی میں گرکر خراب ہوگیا: مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ کیس: مفتی قوی روپوش ہوگئے: پولیس، ایک فون پانی میں گرکر خراب ہوگیا: ...
قندیل بلوچ کیس: مفتی قوی روپوش ہوگئے: پولیس، ایک فون پانی میں گرکر خراب ہوگیا: مفتی عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں ملزم ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط اور ظفر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملتان پولیس نے کیس کے اہم ملزم سکالر مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ مفتی عبدالقوی نے اپنے ایک ٹیلی فون کے خراب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مفتی قوی روپوش ہوگئے اور انہوں نے موبائل فون بھی سوئچ آف کر رکھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مفتی عبدالقوی کے زیراستعمال دو موبائل فون قبضے میں لے لئے اور فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیئے تاہم مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ وہ روپوش نہیں ہوئے ملتان کے اپنے مدرسے میں ہی موجودہیں۔

انہوں نے کہاکہ انکے دونوں نمبرکھلے ہیں، ایک موبائل فون اور سم بارش کے پانی میں گرنے سے کام نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک بیان کیلئے بلایا ہی نہیں جب وہ بلائیں گے تو تعاون کرونگا۔

مزید :

ملتان -