پرانے جی ٹی ایس اڈا کی قیمتی زمین کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کا منصوبہ

پرانے جی ٹی ایس اڈا کی قیمتی زمین کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کا منصوبہ
پرانے جی ٹی ایس اڈا کی قیمتی زمین کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کا منصوبہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے سٹیشن کے قریب واقع پرانے جی ٹی ایس اڈا کی اربوں روپے مالیت کی زمین کو ٹھیکے پر دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ 42 کنال 15 مرلے پر محیط یہ لاری اڈا 14 بلین روپے کے عوض 30 برس کیلئے لیز پر دیا جائیگا جس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

نوائے وقت کے مطابق اس جدید لاری اڈا میں 400 بسوں کے ٹرمینل کی گنجائش ہوگی۔ پی پی پی (پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ) کے تحت قائم کئے جانے والے بس ٹرمینل میں اربن روٹ بس سٹینڈ، ٹرمینل اینڈ پارکنگ کے علاوہ کمرشل پلازے، دکانیں، ہوٹل، سنیما گھر بھی بنائے جائیں گے۔ لاہور ریلوے سٹیشن کے عین سامنے واقع اس اربوں روپوں کی زمین پر پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کا قبضہ رہا جس کے تحت جی ٹی ایس بسیں چلائی جاتی تھیں۔ فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری پی پی پی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے 22 جون کو دیدی تھی۔

اوپن ٹینڈرکا اعلان آئندہ ماہ کردیا جائیگا لیکن ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کو دیا جائیگا جس سے خفیہ ڈیل ہو چکی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے منصوبہ پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کو بندر بانٹ کا نام دیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : رئیل سٹیٹ