پچاس سالہ شخص کو بھائی نے سر پر ہتھوڑا مارکر قتل کردیا

پچاس سالہ شخص کو بھائی نے سر پر ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
پچاس سالہ شخص کو بھائی نے سر پر ہتھوڑا مارکر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)گرین ٹاﺅن کے علاقے میں 50 سالہ شخص کو اس کے بھائی نے سر پر ہتھوڑے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کا رہائشی 50 سالہ غیرشادی شدہ شیخ فاروق گرین ٹاﺅن کے علاقہ گل دامن کالونی میں اپنے بھائی شیخ رﺅف کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس نے آلہ قتل ہتھوڑا برآمد کر کے ملزم شیخ رﺅف کو گرفتار کرلیا اور ان کے والد شیخ رفیق کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق انکاایک بھائی انگلینڈ میں ہے جس نے عید پر قربانی کیلئے بکرے خریدنے کیلئے پیسے بھجوائے تھے جس سے انہوں نے تین بکرے خرید لئے تھے۔ اب دونوں بھائیوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا کہ ان بکروں کو بیچ کر پیسے کھا جائیں۔

مزید :

لاہور -