پولیس نے نابالغ بچوں کی شادی رکوا دی، نکاح خواں گرفتار، باراتی فرار ہوگئے

پولیس نے نابالغ بچوں کی شادی رکوا دی، نکاح خواں گرفتار، باراتی فرار ہوگئے
 پولیس نے نابالغ بچوں کی شادی رکوا دی، نکاح خواں گرفتار، باراتی فرار ہوگئے

  

قصور  (ویب ڈیسک)نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن میں  پولیس نے کارروائی کرکے نابالغ بچوں کی شادی رکوا دی جبکہ پولیس کی مداخلت کو دیکھتے ہوئے باراتی بھاگ کھڑے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مظہر کالونی میں چھاپہ مار کر نابالغ ساڑھے 11 سالہ دلہن سونیا کی شادی ناکام بنادی جبکہ دولہا حسن بھی تاحال نابالغ تھا۔ پولیس نے عین اس وقت پر چھاپا مارا جب نکاح خواں مولوی محمد مشتاق نکاح پڑھا رہا تھا ، پولیس نے نکاح کی تقریب میں مداخلت کرتے ہوئے 

جس کا نکاح نابالغ سالہ دلہا علی حسن کے ساتھ نکاح خواں مولوی محمد مشتاق پڑھا رہا تھا کہ پولیس نے دلہا اور نکاح خواں کو حراست میں لے لیا جبکہ باراتی اور دیگر افراد پولیس کی مداخلت پر جان بچا کر موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید : قصور