شام جانے کی کوشش میں گرفتار ہونیوالی تین بہنوں کیخلاف تحقیقات شروع، ایک خاتون کے شوہر نے اطلاع دی تھی: رپورٹ

شام جانے کی کوشش میں گرفتار ہونیوالی تین بہنوں کیخلاف تحقیقات شروع، ایک ...
شام جانے کی کوشش میں گرفتار ہونیوالی تین بہنوں کیخلاف تحقیقات شروع، ایک خاتون کے شوہر نے اطلاع دی تھی: رپورٹ

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکام نے اپنے بچوں کے ہمراہ لبنان میں گرفتار کرکے واپس لائی جانیوالی تین بہنوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں،مقدمہ خصوصی عدالت میں چلانے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں،تینوں کے بچوں کو بھی تحویل میں لے کرپناہ گاہ منتقل کردیاگیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متذکرہ بالا تینوں بہنوں کے معاملے میں لبنان کے حکام سے رابطے میں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تینوں بہنیں اپنے بچوں کے ساتھ شدت پسند گروہ میں شمولیت کے لئے شام جارہی تھیں جن کی واپسی کے لئےسعودی حکام کو ایک خاتون کے شوہر کا تعاون بھی حاصل رہا ہے اور اس نے ہی پرواز سے متعلق 990 پر سعودی حکام کو آگاہ کیاتھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔سعودی حکام اس سے پہلے یمن کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو سرکاری خواتین ملازموں کو بھی گرفتار کرچکے ہیں،یہ دونوں خواتین بھی القاعدہ میں شرکت کے لئے اپنا ملک چھوڑ کر جارہی تھیں۔

ان دونوں خواتین کو اپنی اصلاح کے بعد شہزادہ محمد بن نائف کے خصوصی حکم پررہا کردیا گیا تھا۔سعودی عرب میں خصوصی عدالت نے رواں سال داعش کی حامی دو خواتین کیخلاف فیصلہ بھی سنایا تھا جس کے تحت دونوں کو چھ سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا