پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی : ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب سے خودکش بمبار گرفتار ، بم برآمد

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی : ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب سے خودکش بمبار ...
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی : ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب سے خودکش بمبار گرفتار ، بم برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے پشاور سے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر رات گئے پشاور میں کارروائی کی جس دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 2کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد رحمان الدین کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس نے خودکش حملوں کی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی عمر 18سے 20سال کے درمیان ہے جس کا تعلق اپر دیر کے علاقے سے ہے اور اسے خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں