سعودی عرب میں رہنے والے21ادویات استعمال نہیں کرسکیں گے کیونکہ۔۔۔

سعودی عرب میں رہنے والے21ادویات استعمال نہیں کرسکیں گے کیونکہ۔۔۔
سعودی عرب میں رہنے والے21ادویات استعمال نہیں کرسکیں گے کیونکہ۔۔۔

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حکام نے ڈاکٹری نسخے کے بغیر اکیس ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات کے استعمال پر پابندی اس حوالے سے بڑھتے ہوئے منفی رحجان کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔سعودی فارما سیوٹیکل سوسائٹی کے رکن صوبی الحداد کے مطابق ان ادویات میں اینٹی بائیوٹک اور پین کلرز شامل ہیں جن کا ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق کیمسٹس پابندی کی فہرست میں شامل ادویات ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر فروخت بھی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سعودی فارما سیوٹیکل سوسائٹی نسخوں کے مطابق ہی ادویات کے استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلارہی ہے۔

مزید : عرب دنیا