وزیر صحت سکندر مندھر و کا دفاتر پر چھاپہ ، فرائض میں غفلت پر 3ایس او اور ایڈیشنل سیکرٹری معطل

وزیر صحت سکندر مندھر و کا دفاتر پر چھاپہ ، فرائض میں غفلت پر 3ایس او اور ...
وزیر صحت سکندر مندھر و کا دفاتر پر چھاپہ ، فرائض میں غفلت پر 3ایس او اور ایڈیشنل سیکرٹری معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر صحت سکندرمندھرو نے محکمہ صحت کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران متعدد افسران اور عملے کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت سکندر مندھرو نے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر پر چھاپے مار ے جس دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر اور تاخیر سے پہنچنے پر 3ایس او ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری کو معطل کر دیا ۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت کے 3سٹینو ٹائپسٹ اور 5کلرک جبکہ 3نائب قاصدوں کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔ وزیر صحت سکندر مندھرو کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی مٰں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

مزید :

کراچی -