ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی تو لینڈ کرنا پڑا طالبان خود پارا چنار چھوڑ کر گئے :حوالدار کوثر

ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی تو لینڈ کرنا پڑا طالبان خود پارا چنار چھوڑ کر گئے ...
 ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی تو لینڈ کرنا پڑا طالبان خود پارا چنار چھوڑ کر گئے :حوالدار کوثر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک)افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر کا عملہ پاکستان پہنچ چکا ہے اور ہیلی کاپٹر کے عملےمیں شامل حوالدار کوثر نے بتایا کہ ہمیں تحویل میں لینے کے بعد الگ الگ رکھا گیا،شناخت چھپانے کے لئے روسی انجینئر نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

مقامی اخبار کے مطابق انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے گزرتے ہوئے ہمارے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی تو ہمیں لینڈ کرنا پڑا ،ہیلی کاپٹر کے ٹینک اور انجن سے فیول بہہ رہا تھا۔تھوڑی دیر بعد مقامی افراد آگئے جنہوں نے سامان لوٹنا شروع کردیا۔انہوں نے ہیلی کاپٹر پر راکٹ فائر کیا اور اس کو جلا دیا ،ایک گروپ نے ہمیں گاڑی میں بٹھایا ،دو افراد پر تشدد بھی کیا اور پھر ہمیں اپنے ساتھ لے گئے۔

ساتھ لے جانیوالوں نے میجر صفدر کے ہاتھ باندھ دیئے اور رائفل کے بٹ مارے۔روسی پائلٹ بھی ہمارے ساتھ اللہ اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاوان نہیں مانگا گیا ، طالبان خود ان کو پاکستان کی حدود میں پارا چنار کے علاقے میں چھوڑ کر گئے۔ہمیں امید نہیں تھی کہ زندہ بچ کر واپس آئیں گے لیکن  نئی زندگی مل گئی۔

مزید : لاہور