برطانیہ میں بھی پاکستان کا گمان ، لندن میں پاکستانیوں نے بھرپور طریقے سے یوم آزادی منایا

برطانیہ میں بھی پاکستان کا گمان ، لندن میں پاکستانیوں نے بھرپور طریقے سے یوم ...
برطانیہ میں بھی پاکستان کا گمان ، لندن میں پاکستانیوں نے بھرپور طریقے سے یوم آزادی منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(عرفان الحق)پاکستان تو پاکستان برطانیہ میں بھی پاکستان کا گمان۔ لندن میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی فیلمیز اور بچوں کے ساتھ جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایا۔ خواتین کی اکثریت پاکستانی جھنڈے کی مناسبت سے سبز رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے نظر آئی جبکہ کپڑوں کی دکانوں پر بھی پاکستانی جھنڈے والے کپڑوں کی خریدو فروخت ہوتی رہی۔  بچے جھنڈیاں اور ٹوپیاں خریدتے نظر آئے۔

چھٹی کے دن نے جشن آزادی کی رونقیں دوبالا کردیں۔ لوگ سارا دن بچوں کے ساتھ مشرقی لندن کی معروف گرین سٹریٹ اور اِلفورڈ لین پر شاپنگ کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے پاکستانی کھانے کھانے میں مصروف رہےجبکہ منچلے نوجوان اپنی گاڑیوں پر پاکستانی جھنڈے لگا کر اور پاکستانی ملی نغمے لگا کر لندن کی سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔


روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف افراد کا کہنا تھا کہ وطن عزیز سے دور انہیں پاکستان سے دوری کا احساس نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کا پاکستان سے تعلق بحال رکھنے کے لئے وہ بچوں کو یوم پاکستان سے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس دلا رہے ہیں کہ وطن عزیز کو کتنی قربانیوں کے ساتھ حاصل کیا گیا تھا۔

مزید :

برطانیہ -