خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی،متعد د دہشتگرد ہلاک ،کئی ٹھکانے بھی تباہ

خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی،متعد د دہشتگرد ہلاک ،کئی ٹھکانے بھی تباہ
خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی،متعد د دہشتگرد ہلاک ،کئی ٹھکانے بھی تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وطن کے محافظوں کی امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، گن شپ ہیلی کاپٹروں کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔کئی دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اس سے پہلے بھی سیکڑوں نشانے فورسز کا نشانہ بن چکے ہیں ، بڑی مقدار میں اسلحہ بارود بھی تباہ کیا جاچکا ہے،علاقے سے بڑی حد تک امن کے دشمنوں کا خاتمہ بھی کردیا گیا ہے۔

مزید : دفاع وطن