چینی ڈائیور نے اپنی دوست کو پوری دنیا کے سامنے شادی کا پیغام دیدیا

چینی ڈائیور نے اپنی دوست کو پوری دنیا کے سامنے شادی کا پیغام دیدیا
چینی ڈائیور نے اپنی دوست کو پوری دنیا کے سامنے شادی کا پیغام دیدیا

  

ریوڈی جنیرو(ویب ڈیسک) چینی ڈائیور چن کائی نے ریو گیمز کے دوران اپنی دوست اور میڈلسٹ ہی زی کو پوری دنیا کے سامنے شادی کا پیغام دے دیا ، ویمنز 3 میٹر سنکر و نائز ڈاسپرنگ بورڈ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہی زی کو اس وقت وکٹری سٹینڈ سے نیچے اترنا پڑا جب ان کے دیرینہ دوست اور گزشتہ ہفتے مینز 3 میٹر سنکرونائزڈ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے چن کائی نے اچانک گھٹنے کے بل جھکتے ہوئے انھیں شادی کا پیغام دیا.

اس موقع پر ان کے ایک ہاتھ میں میڈل او دوسرے میں انگوٹھی تھی ، ہی زی نے فوراً ہاں کر دی۔ دونوں کے درمیان گزشتہ برس سے دوستی کا تعلق قائم ہے۔

مزید : کھیل