یوم آزادی پر نوجوانوں نے لندن کی گرین سٹریٹ اور الفورڈ لین کو لاہور کا مال روڈ بنا دیا

یوم آزادی پر نوجوانوں نے لندن کی گرین سٹریٹ اور الفورڈ لین کو لاہور کا مال ...
یوم آزادی پر نوجوانوں نے لندن کی گرین سٹریٹ اور الفورڈ لین کو لاہور کا مال روڈ بنا دیا

  

لندن(عرفان الحق) یوم آزادی کی رات برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں نے لندن کی گرین سٹریٹ اور الفورڈ لین کو  لاہور کا مال روڈ بنا دیا۔ منچلے ہاتھوں میں ڈھول اٹھائے گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر ڈھول کی تھاپ پر جھومتے رہے ۔ اس موقع پر  مختلف دکانوں کے باہر ملی نغموں  کا خاص انتظام کیا گیا تھا جہاں پر نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے اور پاکستان زندہ باد کر نعرے لگاتے رہے۔

لندن کی گرین سٹریٹ اور الفورڈ لین پر شام ہوتے ہی بڑی تعداد میں نوجوان مرد و خواتین اور بچے سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ سائلنسر نکالے گاڑیوں پر سوار منچلے بھی پاکستانی ملی نغمے گاڑیوں میں لگائے سڑکوں پر گھومتے رہے ۔

 نوجوان  اپنی گاڑیوں پر مختلف قسم کے پاکستانی جھنڈے والے ڈیزائن بنوا کر اور اس کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔

مزید : برطانیہ