خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی : متعدد دہشت گرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی : متعدد دہشت گرد ...
خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی : متعدد دہشت گرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس دوران دہشت گردوں کے 5ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ فضائی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران راجگل ، ستارکلے اور خیر بہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

مزید : خیبر /اہم خبریں