بچی کو اغوا کرنے والی خاتون 19سال بعد گرفتار،سزا بھی سنادی گئی

بچی کو اغوا کرنے والی خاتون 19سال بعد گرفتار،سزا بھی سنادی گئی
بچی کو اغوا کرنے والی خاتون 19سال بعد گرفتار،سزا بھی سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاون (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی افریقہ کی عدالت نے ایک خاتون کو اغواءکے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس خاتون نے 19 سال قبل ایک میٹرنٹی ہوم سے نومولود بچی کو اغواءکر لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے سزا پانے والی اس خاتون نے 1997ءمیں کیپ ٹاون کے ایک میٹرنٹی ہوم سے ایک بچی کو اغواءکر لیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ برس ایک سکول دو طالبات نے داخلہ لیا جن کی شکلیں ہو بہو ایک جیسی تھیں۔ یہ بات رفتہ رفتہ ان کے والدین تک پہنچی، جن کی نومولود بیٹی 18 برس قبل ایک ہسپتال سے چرا لی گئی تھی۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس سے پتہ چلا کہ دونوں لڑکیاں حقیقی بہنیں ہیں ،اس طرح بچپن میں ہوئے اس اغواءکا راز فاش ہو گیا۔ تاہم ملزمہ نے اس بچی کے اغواء سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کو ایک ریلوے سٹیشن پر اس کے حوالے کیا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق زیفینی نامہ طالبہ نے اپنے حقیقی والدین کے بجائے اسی والد کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے اسے پالا تھا۔