تائیوان میں ٹینک دریا میں گرنے سے 4 فوجی ہلاک، ڈرائیور جان بچانے میں کامیاب

تائیوان میں ٹینک دریا میں گرنے سے 4 فوجی ہلاک، ڈرائیور جان بچانے میں کامیاب
تائیوان میں ٹینک دریا میں گرنے سے 4 فوجی ہلاک، ڈرائیور جان بچانے میں کامیاب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تائپے (مانیٹرنگ ڈیسک) سالانہ مشقوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث جنوبی تائیوان میں فوجی ٹینک پھسل کر دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی ایم 11 نامی ٹینک مشقوں میں حصہ لینے کے بعد پانچ فوجیوں کو لے کر جنوبی پنگ ٹنگ کاؤنٹی کی طرف واپس آرہا تھا کہ اس دوران ایک پل پر سے گزرتے ہوئے پھسل گیا اوردریائے وانگ شا میں الٹا گرگیا۔ ٹینک گرنے کے باعث ڈرائیور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا تاہم امدادی ٹیموں کے آنے سے پہلے دیگر 4 فوجی ہلاک ہوچکے تھے۔

مزید : بین الاقوامی