پاکستان سے کشمیر کی آزادی کا پیغام ایک ایسے طریقے سے بھارت پہنچ گیا کہ حکام میں کھلبلی مچ گئی، تحقیقات شروع ، یہ کبوتر نہیں تھا بلکہ۔۔۔

پاکستان سے کشمیر کی آزادی کا پیغام ایک ایسے طریقے سے بھارت پہنچ گیا کہ حکام ...
پاکستان سے کشمیر کی آزادی کا پیغام ایک ایسے طریقے سے بھارت پہنچ گیا کہ حکام میں کھلبلی مچ گئی، تحقیقات شروع ، یہ کبوتر نہیں تھا بلکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی طرف سے چھوڑے گئے غبارے انڈیا کے علاقے پٹھان کوٹ پہنچ گئے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان غباروں پر قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصاویر ہیں جبکہ کشمیر کی آزادی کے پیغامات بھی درج ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غباروں کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانیوں کی طرف سے جشن آزادی کے سلسلے میں چھوڑے گئے گیس کے غبارے بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کے علاقے فتح پور کے قریب پہنچ گئے۔ پاکستانی غباروں کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور 5 پاکستانی غباروں کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔پاکستانی غباروں پر غباروں پر قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصاویر ہیں جبکہ کشمیر کی آزادی کے پیغامات درج ہیں۔

ریسٹورنٹ کے وارش روم کی دیوار پر لکھا فون نمبر، ٹرک ڈرائیور نے ڈائل کیا تو زندگی ہی بد گئی، آگے سے کون تھا؟ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا

علاوہ ازیں یہ پہلی دفعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی پاکستان کی طرف سے چھوڑے گئے گیس کے غبارے 4 جولائی 2015 کو جناح نگر میں ایک کسان کواپنے کھیت میں ملے تھے جن پر ” آئی لو پاکستان “ لکھا ہوا تھا علاوہ ازیں ہماچل پردیش کے علاقوں چنبا اور کانگرہ میں بھی پاکستانی غبارے مل چکے ہیں۔

سعودی کفیل کی نوکری چھوڑ کر جانے والی غیر ملکی ملازمہ نے اسے اپنے ملک سے ایسی ویڈیو بھیج دی کہ دیکھ کر اس کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،انٹرنیٹ پر چڑھایا تو وہاں بھی ہنگامہ برپا ہو گیاکیونکہ۔۔

دوسری طرف پاکستانی خبر رساں ادارے صباح نیوز کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی قبضے میں رہنے والے کشمیریوں سے اظہار ِ یکجہتی کیلئے 15 اگست بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری اور پاکستانی نوجوانوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںF9 پارک کے سامنے 5000 سیاہ غبار ے فضا میں چھوڑے جن پر” کشمیر کو آزاد کرو “ درج تھا ۔

مزید : بین الاقوامی