یونس کو آﺅٹ آف فارم دیکھ کر فون کیا: اظہر الدین

یونس کو آﺅٹ آف فارم دیکھ کر فون کیا: اظہر الدین
یونس کو آﺅٹ آف فارم دیکھ کر فون کیا: اظہر الدین

  

لندن (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا کہنا ہے کہ انہیں یونس خان کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف پہلے تین ٹیسٹ میچز میں رنز سکور کرنے میں درپیش مشکلات پر شدید تکلیف ہو رہی تھی جس کے باعث انہوں نے پاکستانی بلے باز کو فون کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یونس خان میرا بہت اچھا دوست ہے جس سے اکثر ملاقات رہتی ہے حالیہ انگلینڈ سیریز میں مجھے یونس خان کو رنز کیلئے جدوجہد کرتا دیکھ کر بہت تکلیف ہو رہی تھی اسی وجہ سے میں نے اسے فون کر کے کریز پر کھڑا رہنے کا مشورہ دیا اور یونس نے میرا مشورہ قبول کیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔

مزید : کھیل