بھارتی دہشتگرد افواج کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ ، دسویں کلاس کے طالبعلم سمیت 5 افراد شہید

بھارتی دہشتگرد افواج کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ ، دسویں کلاس کے طالبعلم ...
بھارتی دہشتگرد افواج کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ ، دسویں کلاس کے طالبعلم سمیت 5 افراد شہید

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) سرینگر اور بڈگام کے اضلاع میں بھارتی دہشتگرد افواج نے نہتے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دسویں کلاس کے طالبعلم سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڈگام ضلع کے علاقے بیڑواہ میں بھارتی دہشتگرد فوج اور پولیس نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے اور نہتے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 عام شہری شہید جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں سرینگر کے علاقے باٹا مولا میں بھی بھارتی دہشتگردوں نے نہتے کشمیریوں پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دسویں کلاس کا طالبعلم محمد یاسر شیخ شہید ہوگیا۔

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ، متعدد دہشت گرد ہلاک 

واضح رہے کہ حزب المجاہدین کے مرکزی رہنما برہان مظفر وانی کی 8 جولائی کو ہونے والی شہادت کے بعد اب تک بھارتی فوج کے مظالم کے باعث 79 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری طرف بھارتی فوج کی جانب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آغا سید حسن الموسوی، بلال صدیقی، ظفر اکبر بٹ اور محمد رفیق گنائی سمیت تمام حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

قندیل بلوچ قتل کیس ، پولیس نے ایک اہم شحصیت کو گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا 

مزید :

قومی -اہم خبریں -