ملتان میں ”ٹن“ پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

ملتان میں ”ٹن“ پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے
ملتان میں ”ٹن“ پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشد د کا نشانہ بنایا تو شہریوں نے دونوں اہلکاروں کو دھر لیا ، گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقے رشید آباد کے قریب وردی میں ملبوس نشے میں دھت دو پولیس اہلکاروں کو شہریوں نے دھر لیا۔ اشرف اور عمیر نامی دونوں اہلکاروں نے نشے کی حالت میں رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تو لوگوں نے دونوں اہلکاروں کو پکڑ لیاپرائیوئٹ گاڑی میں سوار دونوں اہلکاروں سے بڑے پیمانے پر شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے پہنچ گئی اور انہیں شہریوں سے چھڑا لیا۔ نشے کی حالت میں تشدد کرنے والے دونوں اہلکار ناگ شاہ چوکی پر تعینات تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہوا تو شراب پینے والے دونوں اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف