منچلوں کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد، ہسپتال منتقل

منچلوں کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد، ہسپتال منتقل
منچلوں کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد، ہسپتال منتقل

  

لاہور (ویب ڈیسک) منچلوں کو روکنا مہنگا پڑ گیا ، موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اچھرہ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ فیروز پور روڈ پر گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار منچلے تیز رفتاری کے ساتھ جا رہے تھے کہ انہیں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن محمد کاشف نے رکنے کااشارہ کیا۔ منچلوں نے موٹر سائیکل رکوانے پر وارڈن پر تھپڑوں کی بارش کر دی ، تشدد سے ٹریفک وارڈن زخمی ہو گیا جبکہ اس کی وردی بھی پھٹ گئی وارڈن کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : لاہور