"وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے"شیخ رشید نے نوازشریف کی نااہلی کے لئے ریفرنس جمع کرادیا

"وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے"شیخ رشید نے نوازشریف کی نااہلی کے لئے ریفرنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کو جمع کرائے گئے ریفرنس میں شیخ رشید احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطابق صادق اور امین نہیں رہے۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے جمع کرایا گیا ریفرنس 162صفحات پر مشتمل ہے جس میں پاناما لیکس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -